.

اہم غلطیاں جو ہم "کپڑے دھوتے ہوئے" کرتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اگرچہ کپڑے دھونے کا عمل اکثر لوگوں کو آسان لگتا ہے تاہم اس عمل میں کئی ایسی چھوٹی باتیں ہیں جن کا بہت سے لوگ خیال نہیں رکھتے۔ ان ہلکی پھلکی غلطیوں کو بار بار دہرانے کا نتیجہ کپڑوں کے خراب ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انگریزی ویب سائٹ "MSN" کے مطابق ان میں نمایاں ترین غلطیاں یہ ہیں :

- کپڑے دھوتے وقت اکثر لوگ انہیں اُلٹا نہیں کرتے ہیں۔ اگر ایسا کر لیا جائے تو مجموعی طور پر مخلتف نوعیت کے مسائل سے آسانی کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔

- اکثر اوقات ہم تولیوں کو دیگر کاٹن کے کپڑوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں اور اس میں بلیچ کا بھی اضافہ کر دیتے ہیں جو کہ کسی طور درست نہیں۔ تولیے کو ہمیشہ علاحدہ اور بنا بلیچ کے دھوہیے تاکہ اس کے جذب کرنے کی صلاحیت برقرار رہے اور وہ جلد خراب نہ ہو۔

- پولیسٹر کے کپڑوں کو زیادہ اونچے درجہ حرارت پر نہیں دھونا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں کپڑے میں مستقل طور پر سلوٹیں پڑ جاتی ہیں اور اس کو نقصان پہنچتا ہے۔

- کپڑے دھونے کی مشین کی صفائی ایسا امر ہے جو ہم اکثر بھول جاتے ہیں اور اس طرف توجہ نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ مشین کے اندر مختلف نوعیت کی گندگی دھوئے جانے کے سبب اس کے اندر جراثیم کے لیے مثالی جگہ بن جاتی ہے۔ لہذا ہر تین ماہ بعد پابندی سے کپڑے دھونے کی مشین کی صفائی کا اہتمام کریں۔ اس مقصد کے لیے اس کے اندر واشنگ پاؤڈر ڈال کر اسے بغیر کپڑوں کے چلا دیں۔

- جن کپڑوں میں "فولاد" یا کسی بھی اور قسم کی دھات شامل ہو اُن کو عام طریقے سے نہیں دھونا چاہیے۔ ایسی صورت میں کپڑے دھونے کی مشین کو Hand Wash نظام پر کر دینا چاہیے۔