.

انڈونیشیا میں ہسپتال کی شکل کا ریستوران جہاں کے گاہک "مریض"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انڈونیشیا کے شہر ڈیپوک میں ہسپتال کے صورت پر قائم کیا جانے والا ایک ریستوران اپنے اندرونی ماحول، کھانوں اور وہاں کام کرنے والوں کے ملبوسات کے سبب لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

اناضول خبر رساں ایجنسی کے مطابق Hospitalis Restaurant اپنے گاہکوں کو ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے جہاں وہ مریضوں کی وہیل چیئر جیسی کرسیوں پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور ان کی میزوں پر آپریشن تھیٹر جیسی روشنیاں چل رہی ہوتی ہیں۔

ریستوران کے اندرونی حصوں کو ہسپتال کی مانند سجایا گیا ہے۔ باورچیوں کا لباس ڈاکٹروں جیسا ہوتا ہے جب کہ خواتین ویٹر نرسوں جیسا لباس پہنتی ہیں۔

مشروبات کو سیرپ بیگز میں اور کھانوں کو ہسپتال میں استعمال ہونے والی ڈشوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

ریستوران کے دل چسپ ترین امور میں سے یہ بات بھی ہے کہ بعض کھانوں اور میٹھی ڈشوں کو انسانی اعضاء کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے۔

ریستوران کی ایک خاتون ویٹر کا کہنا ہے کہ "میں نرس کا لباس پہن کر گاہکوں کی خدمت انجام دیتی ہوں اس طرح وہ خود کو ایک مختلف ماحول میں محسوس کرتے ہیں"۔ خاتون ویٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریستوران میں آنے والے گاہک منفرد لباس کے پیشِ نظر اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔