.

ویڈیو: قصہ بلیوں کا گھنٹی بجا کر خوراک مانگنے کا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلی کو ایک چالاک اور سمجھ دار جانور کہا جاتا ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو نے میں بلیوں کی چالاکی اور سمجھ داری پر ناظرین کو حیران ہی کرکے رکھ دیا جس میں دو بلیوں کو گھنٹی بجا کراپنے کھانے مطالبہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک منٹ سے کم دورانیے کی فوٹیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دو بلیاں اپنے سامنے رکھی گھنٹیوں کو خوراک کے حصول کے لیے کیسے بار بار بجا رہی ہیں۔ شیشے کی ٹیبل پر ان بلیوں کے سامنے دو پلیٹیں بھی رکھی گئی ہیں جن پر کوئی شخص ایک ساتھ خوراک ڈالنے کے بجائے تھوڑا تھوڑا کرکے خوراک ڈال رہا ہے۔ وہ پلیٹ میں ڈالی گئی خوراک کھاتے اگلے لقمے کے لیے اپنے پنجوں سے گھنٹی بجا دیتی ہیں۔

برطانوی اخبار ’میرر‘ نے رکن پارلیمنٹ ’ٹوم واٹسن‘ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے بلیوں کا گھنٹی بجا کر خوراک طلب کرنے کا منظر انہوں نے بھی دیکھا۔ وہ اسے بار بار دیکھتے رہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بلیوں کا خوراک کے حصول کے لیے گھنٹی بجانے تجربہ ایک روسی سائنسدان ایفن بافلوف کی جانب سے کیا گیا ہے۔ روسی فزیالوجسٹ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حیوانات بھوک مٹانے کے لیے کلاسیکی کیفیت کا اظہار کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کتےجب خوراک دیکھتے یا بو سونگھتے ہیں تو ان کے منہ میں لعاب پیدا ہوتا ہے۔ یہ بھی ایک رد عمل ہے جو صوتی نظام کی ادائی کی شکل میں سامنے آتا ہے۔