.

امریکا:گدھے کو تھپڑ مارنے پر نوجوان کےخلاف مقدمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ایک انوکھے کیس میں ایک 18 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ملزم پر ریاست الینوی میں ایک فارم ہاؤس میں موجود گدھے کو تھپڑ مارنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس ہے۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم لوکس ڈیٹرچ کو حراست میں لیا ہے اور ایک گدھے پر تشدد کے الزام میں اس سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ لڑکے پرالزام ہے کہ اس نے ایک گدھے کو تھپڑ رسید کردیا تھا جوکہ حیوانات پر تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کے مطابق ملزم نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے منظر پرمبنی ایک فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کرکے خود ہی اپنی گرفتاری کا موقع فراہم کیا۔ اس فوٹیج کے منظر عام پرآنے کے بعد حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والےافراد کو مشتعل کردیا اور انہوں نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق گدھے کو تھپڑ رسید کرنے کا یہ واقعہ لینوی ریاست کے کلنسیفل شہر کے ایک فارس ہاؤس میں اس وقت پیش آیا جب اس کے دوست اس کی سالگرہ منا رہے تھے۔ اس دوران اس نے ایک 13 سالہ گدھے’امور‘ کو اس کے منہ کے ایک طرف تھپڑ جڑ دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے ’دا اسموکنگ گن‘ ویب سائیٹ کو بتایا کہ ’امور‘ گدھا الیفین فارم ہاؤس میں موجود جانوروں میں شامل ہے۔ پولیس نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ڈیڑچ کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں پانچ ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ چند روز میں اس کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔