.

دمشق ہوائی اڈے کے فوجی اہداف پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع فوجی نوعیت کے اہداف پر جمعرات کی صبح پانچ فضائی حملے کئے ہیں۔ اس امر کا انکشاف روسی خبر رساں ادارے "سپٹنک" نے ایک نشریئے میں کیا ہے۔

لندن میں قائم انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکے سنے گئے جس کے بعد حملوں کی جگہ سے آگے کے مرغولے اٹھتے دیکھے گئے۔

آبزرویٹری کے مطابق دھماکوں کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ادھر برطانوی خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" نے شامی اپوزیشن کے حوالے سے بتایا کہ دمشق ہوائی اڈے کے اس حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے جسے ایران کی سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

الغوطہ میڈیا سینٹر نے دھماکے کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے جو کافی دور سے بنائی گئی ہے۔