.

بہترین ورچوئل اسٹوڈیو کا عالمی ایوارڈ "العربیہ" کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں اہم عالمی مواقع پر ٹی وی چینلوں کی جانب سے اپنی بہترین مہارت اور کاوشوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ تاہم گذشتہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر "العربیہ" نیوز چینل نے مانوس طریقہ کار سے مکمل طور پر ہٹ کر دبئی میڈیا سِٹی کی 9290 مربع میٹر رقبے کی جھیل کو اسٹوڈیو میں تبدیل کر ڈالا۔ علاوہ ازیں ایم بی سی گروپ کی 30 میٹر بلند عمارت کو دنیا کی سب سے بڑی ورچوئل اسکرین بنا کر اس پر امریکی انتخابات کے نتائج پیش کیے۔ العربیہ کی اس کاوش کا کوئی بھی چینل مقابلہ نہ کر سکا۔

نیشنل ایسوسی ایشن آف براڈکاسٹرز کے NAB show میں News Cast Studio نے اپنی سالانہ تقریب کے موقع پر اسٹوڈیو سیٹس اور ان کی جدت سے متعلق نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق امریکی انتخابات کی کوریج میں "العربیہ" نیوز چینل کو اپنے مقابل عرب اور عالمی چینلوں پر برتری حاصل رہی۔

العربیہ کی اس کاوش میں گرافکس کے لیےVizrt اور کیمرہ ورک کے لیے Spidercam نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان دونوں کی خدمات کے ذریعے العربیہ نے انتہائی پیچیدہ نوعیت کی تِھری - ڈی ڈیزائننگ کو ممکن بنایا۔ اس موقع پر کیمرے کی حرکت کے ساتھ خصوصی سینسروں کو مربوط کیا گیا اور کمپلیکس ماڈلز کے لیے polygons کی تعداد 8 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں گرافکس کا نظام ایسی صورتیں تشکیل دینے میں کامیاب ہوا گویا کہ وہ حقیقی زمین پر موجود ہیں۔

اسی لیے تو ہم کہتے ہیں کہ "العربیہ" نے چیلنج کی سطح کو بلند کر دیا ہے.. جی ہاں چیلنج تاکہ آپ زیادہ جان سکیں ...