.

اللہ کے گھر کے کچھ خفیہ راز جانیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں فرزندانِ توحید سارا سال ہی مکہ مکرمہ میں واقع کعبۃ اللہ کے طواف اور زیارت کے لیے آتے ہیں۔وہ حج اور عمرہ ادا کرتے ہیں ۔عمرے کا عمل تو سارا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن حج کے دوران میں پانچ ایام میں مسلمانوں کی کثیر تعداد مسجد الحرام میں موجود ہوتی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران میں قریباً بیس لاکھ عازمین نے اوسطاً ہر سال فریضہ حج ادا کیا ہے۔اس موقع پر دنیا بھر کی توجہ مسجد الحرام اور کعبۃ اللہ پر مرکوز ہوتی ہے۔

بعض مسلم اور غیر مسلم اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ مسجد الحرام کے وسط میں واقع مکعب نما سیاہ رنگ کی اس عمارت میں ایسی کیا خاصیت ہے کہ یہ ساری دنیا سے تعلق رکھنے والے اہلِ ایمان کا مرکز و محور ہے۔

کعبۃ اللہ قبل از اسلام دور ، اسلام کے اولین دور سے اب تک ایک عبادتی تسلسل کی علامت ہے اور اللہ کا یہ مقدس گھر اسلام کا ایک مادی اور جغرافیائی دل بھی ہے۔کعبہ کی تاریخ کے بارے میں مختصر تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے۔