.

پیدائش کے فورا بعد پیروں پر چلنے کا شوقین بچہ کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا کی دنیا میں متعدد دلچسپ اور حیران کن واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے اور ایسی ہی ایک نئی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک بچہ پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیروں پر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اکتالیس سیکنڈز دورانیے مشتمل پر اس ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 68 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جبکہ اسے 1.5 ملین مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ جس کی پیدائش کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، نرس کی مدد سے اپنے پیروں پر چل رہا ہے۔ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کب بنائی گئی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی حیران ہورہے ہیں۔ صارفین نے اس ویڈیو میں موجود بچے کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'یہ کافی بہادر ہے اور اپنی زندگی میں بہت آگے جائے گا'۔

ایک طرف جہاں پیدائش کے بعد بچے اپنی آنکھیں کھولنے میں کچھ وقت لیتے ہیں، وہیں اس بچے نے اپنے ننھے قدموں سے چل کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

نیویارک کی ایک میڈیکل یونیورسٹی نے بچے کے چلنے کی اس عادت کو Stepping reflex کا نام دیا، ان کے مطابق ایسے بچے کا اپنے پیروں پر چلنا کوئی معجزہ نہیں، کیوں کہ چند بچوں میں پیدا ہونے کے 2 ماہ بعد تک اس طرح چلنے کی عادت برقرار رہتی ہے جو انہیں بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔