12 منزلہ عمارت کی ویڈیو جسے دیکھ کر سانس رک جائے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں شہر اسکندریہ میں ایک بارہ منزلہ عمارت اپنے بالمقابل دوسری عمارت کی سمت لڑکتی دیکھی جا سکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اسکندریہ شہر کے الازاریطہ علاقے میں پیش آیا۔

اسکندریہ کی اس وسطی کالونی جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس کے میئر نے بتایا ہے کہ قریبی عمارت پر جھکنے والی بلڈنگ کو مکمل طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس کے مکینوں سمیت قرب وجوار رہنے والے دوسرے افراد بھی محفوظ رہیں۔ جھکنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کے بعد راستے کو آمد ورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

واقعے کے بعد دونوں عمارتوں کے اردگرد متعدد گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ علاقے میں پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں