سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سال کی اسلامی شخصیت قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کے بین الاقوامی قرآن ایوارڈ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی اسلامی خدمات کے اعتراف کے طور پر اس سال کی اسلامی شخصیت قرار دیا ہے۔

دبئی کے بین الاقوامی قرآن ایوارڈ کی منتظمہ کمیٹی کے سربراہ ابراہیم بو ملحہ نے قرآن مجید کے اکیسویں سالانہ مقابلے کے آغاز سے قبل شاہ سلمان کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کو ان کی اسلام ، مسلمانوں اور الحرمین الشریفین کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر اس شاندار اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ : ’’شاہ سلمان عالم اسلام کے ایک عظیم رجحان ساز لیڈر ہیں۔ اسلامی قوم ان کی امتیازی خدمات ، شاندار عادات اور باوقار موقف پر بجا طور پر فخر کرسکتی ہے۔انھو ں نے عربوں اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں تاکہ وہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں‘‘۔

ابراہيم محمد بوملحہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے ان گنت خیراتی اور انسانی بھلائی کے کام کیے ہیں۔انھوں نے قدرتی آفات اور تباہ کاریوں کے مواقع پر تمام ممالک اور خاص طور پر اسلامی ممالک کی بھرپور مدد کی ہے۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اسی طرح اسلام ، مسلمانوں اور پوری دنیا کی خدمت کرتے رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں