آپ روزے دار ہیں، تو ان غذائی عادتوں سے اجتناب کیجیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر میں ماہِ رمضان کے دوران روزے داروں کی مختلف غذائی عادات سامنے آتی ہیں۔ بہت سے لوگ ایسی بُری غذائی عادتوں کو اپناتے ہیں جن سے گریز پر غذائی ماہرین زور دیتے ہیں۔

ان نا مناسب عادات میں سحری کے وقت زیادہ پانی پی لینا اور بے سوچے سمجھے روغنی کھانوں کا استعمال نمایاں ترین ہے۔

افطار کے وقت ٹھنڈا پانی پینا یہ بھی بری عادتوں میں شمار کیا جاتا ہے اور روزے دار کو اس سے گریز کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ افطار کے فورا بعد میٹھی اشیاء کھانا ، مصالحوں اور نمک کا کثرت سے استعمال ، چکنائی سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانا اور گیس والے مشروبات پینا.. یہ تمام ایسی عادات ہیں جن کو رمضان میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

اس سلسلے میں ماہرین نے ماہِ صیام کے دوران آدھا دن گزر جانے کے بعد محنت طلب ورزشوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں