بیگانی شادی میں ٹرمپ دیوانہ کیوں ہوا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے شہہ سرخیوں کی زینت کو بنے ہی رہتے ہیں تاہم گذشتہ روز وہ امریکی ریاست نیو جرسی میں شادی کی ایک تقریب میں بغیر دعوت کے آ دھمکے جس پر دلہا، دلہن اور دیگر شرکاء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ اس فوٹیج میں صدر ٹرمپ کو ایک شادی کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے آبائی علاقے بڈ منسٹر ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں جاری شادی کی تقریب میں اچانک بغیر کسی دعوت کے آن پہنچے۔ اس موقع پر صدر نے دلہا اور دلہن کے نام پوچھے اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بئوائیں۔ ایک عام شہری کی شادی کی تقریب صدر مملکت کی شرکت شرکاء کے لیے خوش گوار حیرت تھی اور انہوں نے صدر ٹرمپ کی آمد کا تالیوں سے استقبال کیا۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی اس طرح کی سرگرمیوں پر کم ہی تبصرہ آرائی کی جاتی ہے مگر شادی کی تقریب میں بغیر دعوت اور سیکیورٹی پروٹوکول کے شرکت پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض شہریوں نے بغیر دعوت کے شادی میں شرکت کو صدر ٹرمپ کی حس لطیف کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں