نیاگرا واٹرفالز پر خطرناک مہم جوئی کا مظاہرہ: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مہم جوئی کے شوقین مرد وخواتین شہرت کے حصول کے لیے بعض اوقات ایسی ناقابل بیان مہمات بھی شروع کردیتے ہیں جب ان کے اور موت کے درمیان معمولی فرق باقی رہ جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک خطرناک مہم جوئی حال ہی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک فوٹیج میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک خاتون ’جنونی مہم جو‘ ارینڈرا والینڈرا کو ہیلی کاپٹر کے نیچے منہ میں رسی کے سہارے مشہور زمانہ ’نیاگرا آبشار‘ کے اوپر مہم جوئی کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ والینڈا نے اس مہم جوئی کا مظاہرہ گذشتہ جمعرات کو کیا۔ وہ نیا گرا جھیل پر کئی سو میٹر بلندی پر ہیلی کاپٹر کے نیچے ایک رسی کے ساتھ لٹکتی کرتب دکھاتی رہی۔ مس اولینڈا نے اس مہم جوئی میں اپنے شوہر نیک والینڈ کا ہیلی کاپٹر کے نیچے میزوری ریاست میں لٹکنے کا ریکارڈ توڑا۔ نیک والینڈ نے بھی کچھ عرصہ پیشتر دانتوں میں رسی پکڑ کر ہیلی کاپٹر کے نیچے 76 میٹر بلندی پر لٹکنے کی مہم جوئی کا مظاہرہ کیا تھا۔

وارلینڈا اولینڈا تین بچوں کی ماں ہیں۔ مہم جوئی کے دوران انہوں نے سیاہ رنگ کے چست کپڑے پہن رکھے ہیں۔ وہ نیاگرا جھیل کے اوپر قریبا آٹھ منٹ تک ہیلی کاپٹر کے نیچے رسی کے ساتھ لٹکی رہیں۔ اس دوران اس نے بیس سیکنڈ تک صرف دانتوں کے ساتھ لٹک کر 90 میٹر بلندی سے نیاگرا آبشار کو عبور کرنے کا مظاہرہ کیا۔

امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا فالز پرامریکی خاتون نے یہ انوکھی مہم جوئی اپنے شوہر کی مہم جوئی کی پانچویں سالگرہ کی یاد میں کر دکھائی۔

زمین پراترنے کے بعد روٹ ارینڈرا والینڈا نے اس نے جب مہم جوئی کا فیصلہ کیا تو پھر کسی کی نہیں سنی کیونکہ وہ فضاء میں نمائش کے دوران موسیقی سننا چاہتی تھیں۔

اس نے کہا کہ میں نے ایسے ہی محسوس کیا جیسے میں اپنے باغ میں مہم جوئی کی ریہرسل کررہی ہوں۔ میں دوسری مرتبہ اپنے دانتوں پر لٹک کر خوشی محسوس کررہی تھی۔

یہاں یہ واضح رہے کہ خطرناک مہم جوئی کا مظاہرہ کرنے والی امریکی خاتون کے شوہر نیک والینڈا کا تعلق پہلوانی اور سرکس کے فن کار گھرانے سے ہے۔ نیک والینڈا خود بھی کئی ایک خطرناک مہمات سر کر چکے ہیں۔ ان میں سنہ 2014ء کی شیکاگو میں دو فلک بوس عمارتوں کے درمیان فولادی رسی پر180 میٹر کی بلندی پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں