.

باب کعبہ کی تیاری اور مرمت کا ذمہ دار خاندان کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ معظمہ میں مقیم فیصل ابن الشیخ محمد محمود بدر نامی شخصیت جدتی پشتی باب کعبہ کی تیاری، اس کی مرمت اور دیکھ بحال کی خدمت کرتے آرہے ہیں۔

’العربیہ‘ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فخریہ انداز میں باب کعبہ کی تیاری کی اپنی خدمت کا تذکرہ کیا۔

العربیہ سے بات کرتے ہوئے فیصل محمود بدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پیشے سے عشق ہے۔ ہم فخر کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے خاندان کو باب کعبہ کی صفائی، دیکھ بحال اور مرزاب کی دیکھ بحال کی ذمہ داری کا شرف حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باب کعبہ حالیہ دور میں شاہ عبدالعزیز کے عہد حکومت میں تیار کیا گیا۔ چھتیس سال قبل لگائے گئے باب کعبہ کی تیاری میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا تھا۔ دوسرا باب کعبہ شاہ خالد کے دور میں 1400 ھ میں تیار کیا گیا۔ یہ باب پہلے کی نسبت مختلف ڈیزاین میں بنایا گیا جس پر چاندی کی قلعی کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں الفیصل کا کہنا تھا کہ باب کعبہ کو خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ چاہے جس چیز سے بھی باب کعبہ تیار کیا جائے اسے اس کی خوشبو بہت پسند ہے۔ میں باب کعبہ کو زیادہ سے زیادہ چمکداربنانے اور صاف رکھنے کے لیے باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہوں۔

فیصل کا خاندان خانہ کعبہ کے اندر بنے سنہرے ستونوں کی تیاری میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔