ترکی نے خلیجی مطالبات کے مقابلے میں قطری موقف کی حمایت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے قطر کا بائیکاٹ کرنے والے خلیجی ممالک کی جانب سے دوحہ کو پیش کردہ مطالبات مسترد کرتے ہوئے قطر کے موقف کی تائید کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت ان دنوں قطر کی تین خلیجی ملکوں بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سے مصالحت کرا رہا ہے۔ اس ضمن میں کویت نے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے چاروں ملکوں کے مشترکہ مطالبات پر مبنی 13 شرائط دوحہ کو بھجوائی ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان شرائط پر دس دنوں کے اندر اندر عمل کیا جائے بصورت دیگر یہ پیش کش منسوخ قرار پائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں