.

امریکا میں ’کُتا’ چوتھی بار ایک قصبے کا میئر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست کنٹاکی میں مسلسل چوتھی بار ایک کتے کو مقامی قصبے کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست کنٹاکی کے ایک نواحی قصبے کے میئر کے عہدے کے لیے بلی، گدھا، مرغی اور کئی دوسرے جانور بھی امیدوار تھے تاہم میئر کے عہدے کے لیے سب سے زیادہ ووٹ مسلسل چوتھی بار کتے نے حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک قصبے کے میئر کے عہدے کے لیے جانوروں کو امیدوار نامزد کرنے کا مقصد رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ کتے کے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام شرکاء نے فلاحی کاموں کے لیے خطیر رقم عطیہ کی ہے۔