بھارتی وزیر ِ زراعت نے نریندر مودی کے ’’ صاف بھارت‘‘ پر پیشاب کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں لیکن ان کے ایک وزیر صاحب نے سرعام ان کی ا س مہم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے پیشاب کردیا ہے۔ اس غیر شائستہ حرکت پر اب ان کا خوب ٹھٹھا اڑایا جارہا ہے۔

بھارتی اخبارات نے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے ایک دیوار کے ساتھ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی تصویر اور خبر جمعہ کو صفحہ اول پر شائع کی تھی۔اخبار ٹائمز آف انڈیا نے لکھا ہے کہ وزیر زراعت نے کہیں اور نہیں بلکہ ایک اسکول کی عمارت کی دیوار پر پیشاب کیا ہے ۔ان کے ساتھ ان کے سکیورٹی محافظ بھی خود کار ہتھیار لیے کھڑے ہیں۔

اخبار نے صفحہ اول پر یہ سرخی جمائی تھی:’’ یونین منسٹر کے کھلے عام پیشاب سے تنازع اٹھ کھڑا ہوا‘‘۔اس خبر کے ساتھ 67 سال رادھا موہن سنگھ کی حاجت ضروریہ سے فارغ ہوتے ہوئے تصویر شائع کی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مسٹر سنگھ کی یہ تصویر ریاست بہار میں ان کے حلقے میں بنائی گئی ہے۔اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی بھارت کے انٹرنیٹ صارفین نے وزیر زراعت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کا ٹھٹھا اڑانا شروع کردیا۔

ریاست بہار کی ایک علاقائی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اس نے لکھا:’’ یہاں،قحط زدہ علاقے میں قومی وزیر زراعت سخت سکیورٹی میں آب پاشی کی ایک اسکیم کا افتتاح کررہے ہیں۔(انھوں نے بیک وقت دو کام کیے ہیں ) اور ’’ صاف بھارت مشن‘‘ میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے‘‘۔

’’ صاف بھارت‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کے شروع کیے گئے نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے۔اس کا مقصد صحت عامہ اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور لوگوں کی حوائج ضروریہ کے لیے عوامی بیوت الخلاء کو استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایک بھارتی سنتوش بھرد واج نے یہ ٹویٹ کیا تھا:’’ بہت زبردست ۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے پاس رادھا موہن سنگھ ایسے وزیر زراعت موجود ہیں ،جو خود گھاس کو پانی دے رہے ہیں’’۔ لیکن مسٹر سنگھ کے رشتے داروں نے میڈیا کو ان کی تصاویر کی اشاعت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کے داماد سجیت کمار سنگھ نے اخبار دا ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ پیشاب کرنا انسان کی فطری حیاتیاتی حاجت ہے۔اس لیے ایسی چیزوں کو ایک تنازع کھڑا کرنے کے لیے کیوں اچھالا جارہا ہے؟انھوں نے یہ بھی سوال کیا ہے کیا ملک میں پیشاب کرنے کی جگہ ہر کہیں دستیاب ہے؟

 بھارت کے وزیر زراعت  رادھا موہن سنگھ
بھارت کے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں