انقلابی ایجاد سے شوہر اور بیوی کے درمیان سوتے وقت کے مسائل حل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سائنس دانوں کی جانب سے شوہر اور بیوی کے درمیان سونے کے کمرے میں درجہ حرارت کے حوالے سے نہ ختم ہونے والے جھگڑے کا حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

برطانوی اخبار "Mirror" کے مطابق آخرکار محققین نے ایک ایسا اسمارٹ لحاف ایجاد کر لیا ہے جس کے ذریعے لحاف کو استعمال کرنے والے ہر شخص کی جانب درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ اسمارٹ لحافBreeze کے اندر dual-zone climate control کا نظام موجود ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بستر کے دونوں جانب مختلف درجہ حرارت رکھا جا سکتا ہے۔

اس لحاف میں پھولنے کے قابل ایک انتہائی نرم استر استعمال کیا گیا ہے جس کے اندر ہوا کے گزر کے لیے کئی راہ داریاں موجود ہیں۔

لحاف کو استعمال کرنے والا ہر شخص اسمارٹ فون کی ایک ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی جانب کا درجہ حرارت کنٹرول کر سکتا ہے۔

موسمِ گرما کے دوران بستر کو ٹھنڈا کرنے کے عمل کے علاوہ موسم سرما میں اسی اسمارٹ لحاف کو گرمائش کے واسطے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بستر میں داخل ہونے سے قبل ایک ٹائمر کے ذریعے لحاف کو گرم کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔

بعض عمر رسیدہ یا معذور افراد کے لیے دل چسپی کا حامل حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ ہوا کے گزر کی راہ داریوں کے سبب صبح اُٹھنے کے بعد لحاف خود سے شکنیں ختم کر کے درست حالت میں آجائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں