.

خوب صورت ترین قدرتی مخلوقات کا مقابلہ مینڈک کی تصویر نے جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فوٹوگرافی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں برطانوی خاتون کی جانب سے لی گئی مینڈک کی تصویر نے پہلا انعام جیت لیا۔ خاتون فوٹوگرافر میشیل ہاؤل کی تصویر میں ارجنٹائن میں پائے جانے والے ایک رنگین مینڈک کو دکھایا گیا۔

مقابلے کا انعقاد Society of International Nature and Wildlife Photographers کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں 530 سے زیادہ فوٹوگرافروں نے حصہ لیا۔

مقابلہ جیتنے والی برطانوی خاتون فوٹوگرافر یارکشائر سے تعلق رکھنے والی ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ عملی زندگی کو چھوڑنے کے بعد تصویر کشی کے شوق کو مکمل طور پر اپنا لیا۔

مقابلے میں دوسرے نمبر پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیری ایمرسن رہیں جنہوں نے اپنی تصویر میں گرد و غبار کے بیچ غصے میں بپھرے ایک گینڈے کو دکھایا۔

مقابلے کا تیسرا انعام بھی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اسٹیورٹ واکر کو ملا جنہوں پھولوں سے رس چوستی ایک شہد کی مکھی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

1