.

سعودی عرب : بیوی نے راز داری کے ساتھ شوہر کو گُردہ عطیہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے علم میں لائے بغیر اُس کو اپنا ایک گُردہ عطیہ کر کے شوہر کی آزمائش کو ختم کر دیا جو کئی برسوں سے گُردوں کے ناکارہ پن میں مبتلا تھا۔

سعودی شہری یحیی طوہری کا کہنا ہے کہ "میری اہلیہ نے اپنا ایک گردہ مجھے عطیہ کر دینے کا فیصلہ کیا تا کہ اللہ رب العزت کے بعد میری زندگی کو بچانے کا ذریعہ بن جائے۔ وہ مجھے بتائے بغیر میرے ایک بیٹے کے ساتھ ہسپتال گئی اور وہاں گردے کی پیوند کاری کے حوالے سے اپنے تمام معائنے اور ٹیسٹ کروائے۔ بعد ازاں تجزیوں کے موافق ہونے پر اس نے مجھے آگاہ کیا کہ عطیہ کنندہ وہ ہے۔ دمام کے کنگ فہد ہسپتال میں آپریشن کے بعد اب وہ رُوبہ صحت ہے"۔

طوہری نے مزید کہا کہ "الفاظ کے ذریعے میں اپنی شریک سفر کے واسطے اظہار تشکر نہیں کر سکتا تاہم اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مجھے اتنی قدرت دے کہ میں اپنی بیوی کو بہترین بدلہ دے سکوں ، اسے خوش رکھ سکوں اور اس کی دیکھ بھال کر سکوں"۔