.

داڑھی آپ کو زیادہ نوجوان اور پُرکشش بناتی ہے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کوئنز لینڈ یونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک نئے تحقیقی مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ مردوں کی داڑھی ان کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

برطانوی اخبار "دی اِنڈیپینڈینٹ" کے مطابق مذکورہ تحقیق میں یہ حیرت انگیز بات بتائی گئی ہے کہ داڑھی 90 سے 95 % الٹرا وائلِٹ شعاؤں سے حفاظت کرتی ہے۔

یہ تیز دھوپ سے بھی انسان کی حفاظت کرتی ہے اور بڑھاپے کی علامات بالخصوص چہرے پر جِھرّیوں کو مؤخر کرتی ہے۔ داڑھی چہرے کو جواں تر رکھںے کا ذریعہ ہے۔

علاوہ ازیں یہ جلد کے سرطان کے خطرے کو بھی خاطر خواہ حد تک کم کرتی ہے۔

بعض اعداد و شمار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ "داڑھی" والا شخص بغیر داڑھی والے سے زیادہ پرکشش ہوتا ہے۔ اس سے قبل ایک تحقیقی مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ داڑھی والے مردوں کی جانب خواتین کا میلان زیادہ ہوتا ہے۔

حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ داڑھی چھوٹے یا کمزور چہرے کے خدوخال کی تلافی کر سکتی ہے۔ محققین کے مطابق "ایسے داڑھی والے چہرے جن کی تصاویر میں جبڑے کو چھوٹا کرنے کے لیے ترمیم کی گئی تھی وہ زیادہ پرکشش تھے۔ دوسرے نمبر پر وہ داڑھی والے چہرے تھے جن کے جبڑے کے حجم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی اور یا پھر بڑے جبڑے کے ساتھ بغیر داڑھی والے چہرے تھے۔ البتہ چھوٹے جبڑوں کے ساتھ داڑھی مُںڈے چہرے سب سے کم پُرکشش نظر آئے"۔