دنیا بھر کی 17 خواتین وزراء دفاع ۔۔۔۔ ایک تعارف!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

عام طور پر وزارت دفاع کا عہدہ اپنی مخصوص حیثیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اور صنف نازک کو اس عہدے سے دور رکھا جاتا رہا ہے۔ مگر اس کے باوجود اس وقت دنیا کے سترہ ملکوں میں خواتین وزارت دفاع جیسے اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں یا آج بھی کررہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں نیرمالا سٹار مان کو وزارت دفاع کاقلم دان سونپا۔ ان کی کابینہ میں اب خواتین وزراء کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

سیٹار مان کی تقرری کے بعد العربیہ ڈاٹ نیٹ نے دنیا بھر میں وزارت دفاع کے عہدوں پر تعینات خواتین کا مختصر تعارف بیان کیا ہے۔

بھارت میں خاتون کی بہ طور وزارت دفاع تقرری کے بعد خواتین کی اہم عہدوں پر تفصیلات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’Thequint‘ اور ’ Womens Day‘ نے بھی نو منتخب بھارتی خاتون وزیر دفاع کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔

اس فہرست میں شامل کی گئی خواتین وزراء دفاع جدید لٹریچر، الیکٹریکل انجینیرنگ اور دوسرے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

جدید تاریخ میں پہلی خاتون وزیر دفاع سری لنکا میں تعینات کی گئی۔ آنجہانی سیریمافوبانڈرانیکا وزارت دفاع کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز ہوئیں۔ سنہ 2000ء میں ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ سابق سری لنکن وزیراعظم سولومون بانڈرانیکا کی بیوہ تھیں اور کئی ساتل تک سری لنکا کی فریڈم پارٹی کی بھی قیادت کی۔

دیگر خواتین وزراء دفاع

نوسفیو مابیسا نکاکولا جنوبی افریقا کی سابق خاتون وزیر دفاع تھیں۔ انہوں نے سنہ 2012ء میں صدر جیکب زوما کے انتخاب سے قبل اس عہدے پرکام کیا۔

گینین پلاشٹائرٹ ہالینڈ کی خاتون وزیر دفاع رہی ہیں۔ انہوں نے ہالینڈ کی حکومت میں 5 نومبر 2012ء میں یہ منصب 44 سال کی عمر میں سنھبالا۔

رویز سیفیلا نیکارا گوا کی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ انہوں نے سنہ 2013ء میں ملک میں پہلی بار یہ عہدہ سنھبالا۔ وہ نیکارا گوا کی مسلح افواج کے سربراہ رامون روڈوریگو رویز کی اہلیہ ہیں۔

راچیل اومامو کینیا کی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ سنہ 1952ء میں پیدا ہونے والی اومامو امریکا سے تعلیم یافتہ اوروکالت کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔

میمی کوڈیلی البانیا کی پہلی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ انہیں 54 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز کیا گیا۔

این ماری سوریڈی ناروے کی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ ان کا سیاسی تعلق ملک کی قدامت پسند سیاسی جماعت سے ہے اور وہ 2013ء میں 41 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائزہوئیں۔

جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار سنہ 2013ء میں ایک خاتون اورسولا فون ڈیر لین کو ملک کی وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔

روبرٹا بینوٹی جدید لٹریچر کی طالبہ ہیں۔ انہیں 2014ء میں اٹلی میں وزارت دفاع کا قلم دان سونپا گیا۔

میرینا بینڈیش الیکٹریکل انجینیرنگ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہیں 31 مارچ 2015ء کو 54 سال کی عمر میں بوسنیا اور ہرسک کی وزیرۃ دفاع پر عہدے پر تعینات کیا گیا۔

سلوینیا میں ویلینی بلدیہ کی سابق ملازمین انڈریہ کاٹیچ اس وقتو ملک کی خاتون وزیر دفاع ہیں۔

ماریز پائن آسٹریلیا کی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ انہیں سنہ 2015ء کو مالکولم ٹورنپول کی حکومت میں 53 سال کی عمر میں آسٹریلیا کی خاتون وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔

اسپین کی حکومت نے ماریا ڈی کوزبیدال کو تین نومبر 2016ء کو وزارت دفاع کے عہدے پر تعینات کیا۔

بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔

مقدونیا میں راڈ میلا سیکیر نیکسکا کو 45 سال کی عمر میں وزارت دفاع کے پر عہدے پر فائز کیا گیا۔

فلورنس پارلے کو 21 جون 2017ء کو 54 سال کی عمر میں ملک کی وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔

جاپان کی خاتون سیاست دان، وکیل اور سماجی کارکن تومومی اناڈا کو 2016ء میں ملک کی خاتون وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں