"توند" سے مکمل چھٹکارہ پانے کے لیے جادوئی مشروب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

انسانی پیٹ پر اور اس کے اطراف میں جمع ہو جانے والی چکنائی جس کو عام طور پر "توند" کے نام سے جانا جاتا ہے.. یہ بہت سے مردوں اور خواتین کو پریشان کرنے والی ایک بڑی مشکل شمار ہوتی ہے۔

ہم میں سے کون ہے جو ایک صحت مند اور جاذب نظر جسم سے لطف اندوز نہیں ہونا چاہتا ہے اور یہ نہیں چاہتا کہ کسی بھی مشقت کے کام کے بعد اسے تھکن محسوس نہ ہو؟ اس کا واحد راستہ پیٹ کے حصے میں جمع ہونے والی چکنائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔

جدید ٹکنالوجی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی میں اضافے نے دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح کو بڑھا دیا ہے اور اب "توند" ہر گھر کا حصہ بن چکی ہے۔

اکثر و بیشتر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ سِلمنگ سسٹم یا ورزشوں سے انسان کے وزن کے اضافی کلوگرام تو کم کیے جا سکتے ہیں تاہم یہ توند سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مددگار نہیں ہوتی ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق پیٹ پر چکنائی کے جمع ہو جانے کے پیچھے کئی عوامل کار فرما ہو سکتے ہیں۔ مثلا دوران حمل سے جُڑی وزن کی زیادتی، ہارمونز کا بگاڑ ، موروثی عوامل ، پرانی بدہضمی ، غیر صحت بخش غذائی نظام اور نشہ آور مشروبات کی کثرت وغیرہ.

بہرکیف "توند" کے نمودار ہونے کی جو بھی وجوہات ہوں ، انسانی پیٹ پر ان چکنائیوں اور چربی کا جمع ہونا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ایسے انسان کو کئی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں کولسٹرول کی زیادتی ، بلند فشارِ خون ، کمر اور گھٹنوں کا درد اور خون کی شریانوں سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

البتہ غذائی ماہرین ایک ایسے جادوئی مشروب کی ہدایت دیتے ہیں جو "توند" کے مسئلے کا بنیادی حل ثابت ہو سکتا ہے.. یہ ٹماٹر اور پودینے کا مشروب ہے۔

سائنسی مطالعوں کے مطابق اس مشروب کے اجزاء تیزی کے ساتھ پیٹ پر جمع چربی سے چھٹکارہ پانے میں مدد دیتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس مشروب کے استعمال کے ساتھ صحت بخش غذائی نظام اور ورزش کو اپنا کر قابل ذکر اور اچھا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین جس غذائی نظام کی ہدایت کرتے ہیں وہ چکنائی ، شکر اور نشاستے کی کم مقدار اور پروٹین کی زیادہ مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں روزانہ کم از کم 40 منٹ پیٹ کی مختلف ورزشیں کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

ٹماٹر کا جوس وٹامن"C" اور "ليكوبِن" انزائم سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک طرف وٹامن"C" انسانی جسم میں چربی کے جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے تو دوسری جانب "لیکوبِن" اینزائم پیٹ کے حصے میں جمع شدہ چکنائی کے خلیوں کو توڑنے پر کام کرتا ہے۔

ادھر پودینے کے پتّے وٹامن"A" اور"C" سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں بالخصوص پیٹ کے حصے پر چربی کے جلنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔


اس جادوئی مشروب کو تیار کرنے کی ترکیب آدھا کپ ٹماٹر کا جوس ہے جس میں پودینے کے 3 سے 4 پتے ملائے گئے ہوں۔ اس مشروب کو سُوپ کی صورت میں گرم پیا جا سکتا ہے اور مشروب کی صورت میں ٹھنڈا بھی۔ غذائی ماہرین اس مشروب کو 3 ماہ تک روزانہ ناشتے سے قبل پینے کی ہدایت کرتے ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں