ایپل نے جدید خصوصیات کے حامل تین نئے آئی فون متعارف کرادیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی کمپنی ایپل نے منگل کے روز آئی فون کے تین نئے ماڈل متعارف کرادیے ہیں۔ان میں طویل عرصے سے مشتہر کردہ آئی فون ایکس ( تلفظ دس) بھی شامل ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے پریمیم آئی فون ٹین (10) ، نیا آئی فون 8 اور 8 پلس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایپل نے دس سال قبل پہلی مرتبہ آئی فون متعارف کرایا تھا۔

ان نئے ہینڈ سیٹ کو متعارف کرانے کے لیے تقریب ایپل کے نوتعمیر شدہ تھیٹر میں منعقد کی گئی۔ اس نئے کیمپس کا نام اس امریکی کمپنی کے بانی اسٹیو جابس کے نام پر رکھا گیا ہے۔کک نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہینڈ سیٹ کمپنی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی پراڈکٹ متعارف کرا رہے ہیں جو آیندہ دس سال کے لیے ٹیکنالوجی کی راہ متعیّن کرے گی۔انھوں نے آئی فون 10 کو اصلی یعنی دس سال پہلے متعارف کرائے گئے آئی فون کے بعد ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

آئی فون 10 میں متعدد نئے فیچر شامل ہیں۔اس کی سکرین 8ء5 انچ ہے۔اس کو چہرے کی شناخت سے کھولا جاسکتا ہے۔یعنی استعمال کنندہ یا مالک کے سوا دوسرا کوئی شخص اس کو کھول نہیں سکے گا۔اس کی ظاہری خصوصیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ نیا آئی فون مارکیٹ میں 3 نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔اس کی تعارفی قیمت 999 ڈالرز ( ایک لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔آئی فون 8 کی ابتدائی قیمت 699 ڈالرز اور 8 پلس کی قیمت 799 ڈالرز ہوگی۔ یہ دونوں اس ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان تینوں نئے فونز کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ انھیں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تار کے بغیر چارج کیا جاسکے گا۔

ایپل کے سینیر نائب صدر برائے عالمی مارکیٹنگ فل شیلر نے نئے فونز کی نمایا ں خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ شیشے کی باڈی والے آئی فون 8 اور 8 پلس پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔انھیں اپنے پیش رو آئی فونز پر گرافیکس اور پاور کے معاملے میں خصوصی برتری حاصل ہے ۔

ایپل نے ایک جدید اسمارٹ واچ اور 4 کے ہائی ٹیلی ویژن کے لیے جدید ویڈیو سسٹم بھی متعارف کرایا ہے۔اس کے ذریعے ویڈیو تیز ی سے ٹیلی ویژن پر چل سکیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں