روزانہ 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی ، اِن امراض سے محفوظ رہیں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات باور کرائی گئی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں پانچ دن روزانہ 30 منٹ کی ورزش کرتے ہیں وہ جلد وفات و امراض قلب کے خطرات کو بڑی حد تک دُور رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ اگرچہ وہ لوگ کسی جمنازیم یا اسپورٹس کلب جانے میں کامیاب نہ ہوں۔

اس تحقیقاتی مطالعے میں دنیا کے مختلف ممالک میں 1.3 لاکھ افراد کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں بعض امیر اور بعض غریب ممالک تھے۔ تحقیق کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ جسمانی سرگرمی سے انسان کی عمر طویل ہوتی ہے اور وہ امراض کو چیلنج کر سکتا ہے خواہ یہ سرگرمی جمنازیم میں ہو ، کام کے دوران نقل و حرکت ہو یا پھر گھر کے روز مرہ کے کاموں مثلا کپڑے دھونا یا باغیچے کی دیکھ بھال کرنا ہو۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمی کی نہایت بلند سطح کے ساتھ کسی قسم کے خطرات پائے نہیں جاتے جس کا معنی ہفتے میں 2500 منٹ یا 41 گھنٹے سے زیادہ کا دورانیہ ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں دنیا بھر میں 94.8 لاکھ افراد امراض قلب اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے سبب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

تحقیق میں شامل ایک محقق کے مطابق ہفتے کے اکثر ایام میں روزانہ کم از کم تیس منٹ پیدل چلنے کے عظیم فوائد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا بھر کے غریب افراد امراض قلب کے علاج یا دیگر حفاظتی اقدامات کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے مثلا دوا کھانا یا زیادہ سبزی اور پھل کھانا البتہ پیدل چلنا تو مفت ہے اور اس کے بڑے صحت بخش فوائد ہیں۔

عالمی ادارہ صحت 18 سے 64 برس کے افراد کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ہفتے میں اوسطا 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی ضرور انجام دیں اور اس کے ساتھ ہفتے میں کم از کم دو دن پٹھوں کی مضبوطی کی ورزش کریں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایک چوتھائی کے قریب آبادی ان ہدایات پر کاربند نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں