.

سعودی عرب آنے والے نومولود بغیر ویزا مملکت آ سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو سعودی عرب داخلے کے لئے ائر پورٹ پر ویزا جاری کیا جائے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ننھے مہمانوں کے لئے والدین کے اصل ملک سے ویزا لیکر سعودی عرب آنے کی ضرورت نہیں۔

3الیوم نامی ویب سائٹ پر شائع ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے سعودی اقامہ کے حامل تارکین وطن کے وہ بچے جو بیرون ملک پیدا ہوئے ہوں، انہیں والدین کے ساتھ سعودی عرب آمد پر چند شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں ائرپورٹ پر ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے سعودی عرب آنے والے نومولود کا الگ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ نیز اس کے والدین کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہو۔ اگر بچہ والدہ کے ہمراہ سفر کر رہا ہے تو والدہ کا نو مولود کے والد کی کفالت میں ہونا ضروری ہے۔