.

حافظ قرآن طوطے خوبصورت تلاوت کلام پاک سنیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طوطے جیسا پرندہ انسانوں سے مانوس ہو کر ٹوٹی پھوٹی زبان میں بول چال کرتا ہے مگر اردن کے ایک شہری نے اپنے پالتو طوطے کو قرآن پاک کی آیات اور تین چھوٹی سورتیں یاد کرائی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سات سمندر پار اس قاری قرآن طوطے کا چرچا چہار دانگ عالم میں ہے۔

’مدلل‘ نامی اس طوطے کے مالک اردنی شہری حسین سوالمہ ہیں جنہوں نے دندان سازی کی ایک تجربہ گاہ میں اپنے ایک معاون کی مدد سے طوطے کو قرآن پاک کی سورتیں اور آیات یاد کرائی ہیں۔

السوالمہ پرندے پالنے کے شوقین ہیں اور وہ کئی سال سے طوطوں سمیت کئی دوسرے پرندوں کی نگہداشت کرتے ہیں۔

حسین السوالمہ کے قاری قرآن طوطے کی عمر چھ سات ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ طوطے کا قرآن کی آیات یاد کرنا اور اسے پڑھنا، یاد رکھنا اور سنانا معجزے سے کم نہیں۔

السوالمہ نے بتایا کہ مدلل طوطے کو میں نے چھ سال قبل قرآن کی آیات یاد کرانے کی کوشش شروع کی۔ چھ سال کی محنت نے سورتوں کے نام، بعض آیات، الحمد اللہ، اللہ قدرنا علیٰ تعلیمہ سورۃ الاخلاص، سورۃ التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں شامل ہیں۔