.

غُصے میں بپھرے ریسلر نے گرل فرینڈ کی ہڈی پسلی ایک کردی

باکسر راسل میسن کو 20 ماہ قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی ایک عدالت نے ملک کے نام ورریسلر کو اپنی گرل فرینڈ پر بہیمانہ تشدد کے جرم میں 20 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 35 سالہ باکسر راسل میسن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ سارۃ ویتلی کو اتنا بری طرح مارا پیٹا کہ اسے نہ صرف گہری چوٹیں آئیں بلکہ اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

برطانوی اخبار ’انڈی پننڈنٹ ‘ نے میسن اور اس کی گرل فرینڈ کی تشدد سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ تشدد زدہ خاتون کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات دکھائی دیتے ہیں۔ راسل میسن نے سارہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ برمنگھم میں ’جارس این‘ ہوٹل کے ایک فلیٹ میں خاتون کی دو اور پانچ سال کی دو بچیاں بھی سو رہی تھیں۔

سارۃ نے بتایا کہ میسن اسے غسل خانے سے گھسیٹ کر بیڈروم میں لے آیا اور مجھ سے پوچھا کہ میں کس شخص کے ساتھ بات کررہی تھی۔ میں نے اسے بتایا کہ میں فیس بک پر تھی۔ اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں۔