.

محجب ایموجی متعارف کرانے پر سعودی طالبہ کا نام 30 بااثر طلبہ میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

باحجاب ایموجی متعارف کرانے والی سعودی لڑکی ریوف الحمیضی کا نام موثر ترین نوجوانوں کی فہرست مٰیں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ فہرست موقر امریکی اخبار 'ٹائمز' نے اپنی حالیہ اشاعت میں شائع کی جس میں دنیا بھر سے 13 سے 19 سال کے درمیانی عمر کے موثر ترین نوجوان شامل ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ باحجاب ایموجی متعارف کرانے والی سعودی لڑکی دنیا کے 30 موثر ترین نوجوانوں کی فہرست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ریوف الحمیضی نے ایپل کیلئے باحجاب ایموجی کی تجویز دی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ریوف کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع میں باحجاب ایموجی کی خواہشمند تھی۔ اس نے ایپل کمپنی کو ای میل بھیج کر اپنی تجویز سے آگاہ کیا جس پر ایپل نے اس کی بنائی ہوئی باحجاب ایموجی کو تسلیم کرتے ہوئے شامل کر لیا۔