.

سردیوں کے نزلہ زکام سے لڑنے کے لیے 10 غذائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فضا میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی کے ذریعے موسمِ سرما نے اپنی آمد کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ اب ہمیں وبائی زکام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہو گا جو ہم پر شدید طور حملہ کر سکتا ہے۔ بعض مرتبہ ہمارا جسم اس کے خلاف مزاحمت سے قاصر رہتا ہے جس پر شدید نزلہ زکام سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

البتہ ہم اپنے جسم کے مدافعتی نظام کو دھکّا لگا سکتے ہیں تا کہ سردیوں کے امراض کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔ اس کے لیے ہمیں کھانے پینے کی بعض اشیاء پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ اسکائی کے مطابق درجِ ذیل کھانے اور پینے کی اشیاء جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس کو آزمائیے ... ان شاء اللہ آپ خسارے میں نہیں رہیں گے بلکہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آُ کی صحت پر بہت اچھے اثرات ہوں گے :

1 ۔ چکن سُوپ


یہ سردیوں میں نزلے کا ایک قدیم ترین علاج ہے۔ اسی واسطے ڈاکٹر حضرات اس کی ہدایت کرتے ہیں۔ مختلف تحقیقی مطالعات کے مطابق مُرغی کا سُوپ ایسے غذائی عناصر پر مشتمل ہوتا ہے کہ جو انسانی نظامِ تنفّس کے اوپر والے حصے کے انفیکشن کے علاج میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے سُوپ یا یخنی سردیوں کے نزلہ زکام پر جلد قابوپا لیتے ہیں۔ سُوپ میں تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ملا لیں تا کہ فُلو سے مزاحمت کرنے والے وٹامن"C" سے استفادہ کیا جائے۔

2 ۔ ادرک کی چائے

ادرک کی چائے انفیکشن کے خلاف اپنے خوائص کے سبب امتیازی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ خوائص انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو طاقت دیتے ہیں اور سردیوں کے نزلوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ثابت ہوتے ہیں۔

3 ۔ ہلدی

یہ نہایت مفید مصالحہ جات میں سے ہے۔ اس میں "کرکیومین" نامی ایک اینٹی انفیکشن مرکب پایا جاتا ہے جس سے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت ور بنانے کے لیے خلیے متحرّک ہوتے ہیں۔ یہ فُلو کے خلاف مزاحمت کے لیے بہترین غذائی عنصر میں شمار ہوتا ہے۔

4 ۔ مسمی

مسمی وٹامن"C" سے بھرپور ہوتی ہے جو سردیوں کے نزلوں سے حفاظت کرنے میں مددگار ثبات ہوتا ہے۔

5 ۔ پانی

اگر آپ فُلو کا شکار ہیں تو لازم ہے کہ بڑی مقدار میں پانی پیجیے۔ پانی ان تمام سیال مواد کا ازالہ کرتا ہے جو سردیوں میں نزلہ زکام کے ساتھ جسم میں پیدا ہو جاتے ہیں۔

6 ۔ دہی

یہ ان غذاؤں میں سے ہے جو سردیوں کے نزلہ زکام کے خلاف مزاحمت میں موثر طریقے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں.. بلکہ یہ تو بنیادی طور پر اس مرض میں مبتلا ہونے سے حفاظت کرنے میں مدد کرتی ہے۔

7 ۔ کروندا

یہ ان پھلوں میں سے ہے جو اینٹی آکسائڈز سے بھرپور ہوتے ہیں اور سردیوں کے نزلہ زکام اور کھانسی کا علاج کرتے ہیں۔ کروندا استعمال کرنے سے آپ کے سردیوں کے نزلہ زکام سے متاثر ہونے کے امکانات تقریبا 33% کم ہو جاتے ہیں۔

8 ۔ ٹماٹر

ٹماٹر وٹامن "C" سے بھرپور ہوتا ہے۔ لہذا یہ فُلو سے لڑنے والی غذاؤں میں سے ہے۔ درمیانے حجم کا ٹماٹر کا ایک دانہ اپنے اندر 16 ملی گرام وٹامن "C" رکھتا ہے جو آپ کے جسم کے مدافعتی نظام میں ایک بھرپور اضافے کے لیے کافی ہے۔

9 ۔ گہری چاکلیٹ

گہرے رنگ کی چاکلیٹ "تھیوبرومِن" نامی مرکب سے بھرپور ہوتی ہے جو اینٹی آکسائد ہوتی ہے۔ یہ مرکّب کھانسی ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

10 ۔ شملہ مرچ

یہ بھی وٹامن "C" سے بھرپور غذاؤں میں سے ہے۔ اس لیے سردیوں کے نزلہ زکام کے خلاف مزاحمتی عناصر میں سے بھی ہے۔ طبی تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ 200 ملی گرام شملہ مرچ کا استعمال سردیوں کے نزلہ و زکام سے متاثر ہونے کے امکانات کو تقریبا 50%. کم کر دیتا ہے۔