.

کم سن سعودی لڑکا جدہ کی ہائی وے پر سرپٹ گاڑی دوڑاتا کیسے پکڑا گیا؟ ویڈیو دیکھئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں پولیس نے جدہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی چلاتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

معاصر عزیر برطانوی پورٹل کے مطابق جدہ کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اس گاڑی کو بھی ایک ماہ کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آٹھ سالہ لڑکا گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے برابر والی نشست پر بیٹھا ہے۔