.

"ایپل" کا ایک اور شاہکار، ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنے والی "ایپ" تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ٹیکنالوجی فرم ایپل اپنے صارفین کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھ گئی۔ ایپل کمپنی نے رواں سال بہت سے مصنوعات تیار کیں ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔ ان میں سے ایک ایسی ایپ بھی شامل ہیں جو دور حاضر میں صارفین کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

ایپل کمپنی نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو دل کے امراض کے حامل افراد کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ہارٹ ٹیک آنے سے قبل خبردار کر دیتی ہے.

یہ اپیلی کیشن ایپل واچ سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد صارف کو آگاہ کر دیتی ہے جیسا کہ دل کے دورے کا ایک سبب دھڑکن کا تیز ہونا بھی ہے لہذا یہ اپیلی کیشن کے ذریعے ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر سے ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کا نام ایپل ہارٹ اسٹدی رکھا گیا ہے

ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسرجیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیارکرنے کے لیے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اورفوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے نہ صرف ہم لوگوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔