.

مدینہ منوّرہ: صفائی کرنے والوں کے لیے شیڈز والی سائیکلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں وزارت ٹرانسپورٹ نے سڑکوں کی صفائی پر مامور افراد کو سائیکلیں تقسیم کی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مذکورہ افراد کو طویل فاصلے تک پیدل چلنے سے بچانا، ان کو تحفظ فراہم کرنا اور کام کی لیاقت میں اضافہ کرنا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تقسیم کی جانے والی ان سائیکلوں میں شیڈز بھی لگے ہوئے ہیں تا کہ کام کرنے والے دُھوپ سے محفوظ رہیں۔