.

سحر انگیز بادلوں سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا یہ شہر کہاں واقع ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ایک شہر سال میں چند روز بالخصوص موسم سرما میں ایک نادر نوعیت کا منظر پیش کرتا ہے اور دنیا کے اُن چند گنے چُنے شہروں میں شامل ہو جاتا ہے جو مکمل طور پر اَبر آلود رہتے ہیں۔

یہ قابلِ دید منظر رکھنے والے شہر کا نام خاط ہے۔ یہ مملکت کے شہر ابَہا سے 170 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

یہ اُن ساحلی شہروں میں سے ہے جو موسم سرما میں اپنی معتدل فضاؤں کے سبب امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مملکت میں سلسلہِ کوہِ سروات کے بیچ واقع ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بدھ کی صبح ظافر البکری کے کیمرے کی آنکھ سے خاط شہر کے ان مناظر کو محفوظ کیا جو مبہوت کر دینے والے قدرتی نظارے کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں۔