جانوروں سے پیار اور انہیں پالنے کا شوق معلوم انسانی تاریخ کا ایسا مشغلہ ہے کہ جس کے مظاہر دنیا بھر میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مگر دیو ہیکل زہریلے سانپ کی چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ جیسی خوراک سے پرورش کا فن سعودی عرب کے ایک نوجوان ہی کا خاصہ ہے کہ جس کی ان سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے وڈیو کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ دارلحکومت الریاض سے 185 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شقراء کمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔ اس کا دلچسپ مشغلہ انتہائی پُرخطر اور غیر معمولی خوفناک ہے۔ اسے سانپ پال کر انہیں سدھانے کا شوق ہے۔ اسی چکر میں وہ سانپوں کی خاطر مدارات کرتا ہے۔
وڈیو کلپ میں نظر آنے والا سانپ اس کے ساتھ اطمینان سے چائے پیتا ہے، زہریلا نہیں۔ ٹھنڈے مشروبات اور پانی پینے کا بھی اسے شوق ہے۔ مختلف نسلوں کے 7 اژدھے اپنے کمرے میں رکھے ہوئے ہے۔
-
روسی نوجوان نے خود کو سانپ سے ڈسوا کر موت کو براہ راست نشر کیا
-
دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ
-
مادہ سانپ کے حصول کے لیے دو نر سانپوں کی رقابت کا منظر
-
روسی نونہال کی زہریلے آبی سانپ سے اٹھکیلیاں
-
انڈونیشیا: اسٹیج پر سانپ کے ڈسنے سے گلوکارہ کی موت!
-
سعودی شہری نے اپنے مکان کو چڑیا گھر بنا لیا