.

سعودی عرب میں اونٹوں کی "کاسمیٹک سرجری" ، جانورں کا ڈاکٹر پکڑا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے جانوروں کے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو متعلقہ ادویات ، سِرنجوں اور آپریشنوں کے ذریعے اونٹوں کی نیلامی میں جعل سازی اور فریب کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

اونٹوں کے ایک شوقین شخص نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر ایک عرب ملک کی شہریت رکھتا ہے۔ وہ اُن اونٹوں کی "کاسمیٹک سرجری" کرنے میں مصروف تھا جن کے مالکان اپنے جانوروں کے ساتھ "کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول" میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔ ڈاکٹران اونٹوں کو کانوں کو چھوٹا کرنے اور چہرے کو بڑا کرنے کے لیے خاص انجکشن لگاتا ہے۔

سکیورٹی حکام نے جانوروں کے اس ڈاکٹر کے پاس سے 7 لاکھ ریال اور پڑوسی ممالک سے لائی گئی بعض ادویات اور انجکشنز بھی برآمد کر لیے۔

کنگ عبدالعزیز فیسٹول کی انتظامیہ نے باور کرایا ہے کہ جانوروں کو خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا تا کہ جعل سازی اور فریب کی مزید حالتوں کا انکشاف ہو سکے اور پھر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔