.

دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے جُڑواں بچّے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے درمیان منٹوں کا فرق عام بات ہے تاہم یہ تصور کرنا ممکن نہیں کہ جڑواں بچّے دو مختلف سالوں میں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

البتہ کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں سالِ نو کی رات ایک امریکی خاتون کے ساتھ ایسا ہی معاملہ پیش آیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق مذکورہ خاتون کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی متوقع تاریخ 27 جنوری 2018 دی گئی تھی۔ تاہم طبّی وجوہات کے سبب خاتون کو 31 دسمبر کی رات خاص درد محسوس ہونے لگے جس پر اُسے فورا ڈیلانو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون نے 31 دسمبر 2017 کی رات 11:58 منٹ پر پہلے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ اس کے 20 منٹ بعد یعنی یکم جنوری 2018 کو اس کے بطن سے پھر ایک بیٹی پیدا ہوئی۔