.

فرانس : پہلی مرتبہ کوئی چرچ نیلام میں فروخت کے لیے پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں 19 ویں صدی میں تعمیر ہونے والے ایک چھوٹے سے چرچ کو 22 جنوری کو نیلام میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم چرچ کے نئے مالک کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اس چرچ کو کسی اور مقام پر منتقل کرے گا۔

فروخت کے عمل کی نگرانی کرنے والے فلپ رویاک کا کہنا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چرچ کو نیلام میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے"۔ رویاک کے مطابق ابتدائی قیمت صرف 5000 یورو ہو گی۔

اس چرچ کو 1890 سے 1892 کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ بعد ازاں یہ عدم توجہی کا شکار ہو گیا اور دسمبر 1999 میں شدید آندھی کا بھی سامنا کیا۔ تجدید نو کے دوران گھنٹی کا گنبد ڈھے گیا اور دیواروں کے سوا کچھ باقی نہ رہا۔

چرچ کا موجودہ مالک اس کی مرمّت اور تزئین کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔ لہذا اس نے فلپ رویاک کو اس کی فروخت کی ذمّے داری سونپی ہے تا کہ چرچ کو بچایا جا سکے۔