.

امارات: صارفین ایک سال کے اندر سم کی بحالی کروا سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی مواصلاتی اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے صارفین کو کہا ہے کہ موبائل سم معطل کرنے کے بعد ایک سال تک کسی دوسرے صارف کو نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ معطلی کے بعد ایک سال کے اندر صارف اپنی سم دوبارہ بحال کرنے کا حق رکھتا ہے

موبائل کمپنی کے لئے جاری ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ اگر سم کسی دوسرے صارف کو جاری کرنا چاہے تو اسے پرانے صارف یا اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موبائل کمپنیوں کو کہا کہ اتھارٹی کی نئی ہدایت پر عمل کریں اور جس صارف کے نام پر سم جاری کی گئی ہے، اگر کسی بھی وجہ سے سم معطل کی جائے تو اسے کسی دوسرے صارف کے نام پر جاری کرنے کے لئے ایک سال کا انتظار کیا جائے.