.

جدہ کے نئے ایئرپورٹ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے منصوبے کی جان کاری دینے کے لیے ایک تعارفی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں مکہ مکرمہ ریجن میں اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات کو تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے میں 8.1 لاکھ مربع میٹر رقبے پر پھیلے کمپلیکس میں ایک ہی چھت کے نیچے تمام فضائی کمپنیوں کے حوالے سے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں سالانہ 3 کروڑ سے زائد مسافروں کی گنجائش ہو گی۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرین اسٹیشن کو حرمین ٹرین منصوبے سے مربوط کیا گیا ہے۔ اسٹیشن کا رقبہ 12 ہزار مربع میٹر ہے۔

نئے ایئرپورٹ میں سرنگوں اور پُلوں پر مشتمل راستوں کا نیٹ ورک 36 کلو میٹر طویل ہے جس نے ایئرپورٹ کو شہر میں تعمیراتی تمدن کا ایک نیا سنگ میل بنا دیا ہے۔