.

’الجنادریہ‘ میلے میں خواتین کی ڈرائیونگ میں دلچسپی کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین اس میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں مملکت میں ہونے والے الجنادریہ میلے کے دوران خواتین کےلیے ڈرائیونگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ میلے میں ڈرائیونگ کی طرز پر سیمولیٹر فراہم کیے گئے اورخواتین کو ان کے ذریعے گاڑی چلانے کا مفت تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

خواتین کی بڑی تعداد نے اس موقع پر گہری دلچسپی لی۔ میلے میں آنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے سیمولیٹر کی مدد سے گاڑی چلانے کے تجربات کیے تاکہ آئندہ شوال میں ڈرائیونگ کی باقاعدہ اجازت ملنے تک وہ خود کو گاڑی چلانے کے قابل بنا سکیں۔

خیال رہے کہ سیمولیٹر سسٹم ڈرائیونگ کا جدید طریقہ ہے۔ یہ سسٹم مکمل تفصیلات کے ساتھ ہرقسم کے ماحول اور حالات میں گاڑی چلانے کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ الجنادریہ میلے میں سیمولیٹر کی بھی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس سہولت کا مقصد خواتین میں ڈرائیونگ کے حوالے سے خوف کو ختم کرتے ہوئے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا تھا۔