.

دبئی میں پھولوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا "مِکی ماؤس"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں "Dubai Miracle Garden" کو جو دنیا بھر میں قدرتی پھولوں کا سب سے بڑا باغ ہے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ باغ کو یہ اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب پیر کے وہاں دنیا بھر میں پھولوں اور پودوں سے بنے سب سے بڑے "مکی ماؤس" (کارٹون کردار) کا افتتاح کیا گیا۔ اس مکی ماؤس کی بلندی 18 میٹر ہے۔ یہ ریکارڈ ایسے موقع پر قائم ہوا ہے جب عالمی کمپنی "والٹ ڈزنی" اپنے کردار مکی ماؤس کے پہلی مرتبہ منظر عام پر آنے کے 90 سال پورے ہونے کے موقع پر یادگاری تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔

مکی ماؤس کی اس مجسّمے کی تیاری میں ایک لاکھ کے قریب پھول اور پودوں کا استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں رنگوں کا انتخاب مکی ماؤس کردار کی شخصیت کی مناسبت سے کیا گیا۔

مِکی ماؤس کو دنیا بھر میں بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون میں شمار کیا جاتا ہے۔

دبئی میراکل گارڈن میں سامنے آنے والا حالیہ اقدام باغ کی مسلسل ترقی کے عمل کی ایک کڑی ہے۔ یہ باغ دنیا بھر سے دبئی آنے والے سیاحوں کے لیے ایک انتہائی پر کشش مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہ باغ اس سے قبل دو مرتبہ اور گینز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو چکا ہے۔

باغ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مِکی ماؤس کے اس نئے مجسّمے کا وزن 35 ٹن کے قریب ہے۔ اس کی تیاری میں 7 ٹن مضبوط فولاد اور 50 ٹن کے سیمنٹ کے ستونوں کی سپورٹ حاصل ہے۔

گزشتہ برس تقریبا 1.58 کروڑ افراد نے Dubai Miracle Garden کا دورہ کیا تھا۔