.

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کا طیارے کے ذریعے پہلا سفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے بدھ کے روز ایک وڈیو نشر کی گئی ہے۔ وڈیو میں سعودی عرب کی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے پہلے سفر سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

شاہ عبدالعزیز کا اندرونِ مملکت پہلا سفر 4 اکتوبر 1945 کو ہوا۔ وہ اپنے ساتھیوں اور دو بیٹوں فہد اور بندر کے ہمراہ Douglas DC-3 طیارے میں سوار ہوئے جو انہیں امریکی صدر روزویلٹ نے بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ طیارے نے ریاض کے ضلعے عفیف سے اڑان بھری اور طائف کے نزدیک واقع علاقے الحویّہ میں اُتر گیا۔ اس پرواز میں طیارے کا امریکی کپتان جو گرانٹ تھا جس نے دوسری عالمی جنگ میں بھی شرکت کی۔

اس سفر کے چند ماہ بعد شاہ عبدالعزیز نے شہریوں اور سامان کی نقل و حرکت کے لیے اسی ماڈل کے دو طیارے خریدنے کا حکم جاری کیا۔

مذکورہ طیارے کا پہلا بیرونی سفر 1945ء میں دمشق کے لیے ہوا۔

اگلے سال 1946ء میں سعودی فضائی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ سرکاری طور پر جدہ شہر میں پہلا ہوائی اڈّہ تعمیر کیا گیا۔