الریاض میں اسکول کے بچے تیز رفتار کار کی ٹکر سے کیسے بال بال بچے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی دارالحکومت الریاض میں دو بچے معجزانہ طور پر ایک بے قابو تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر جاری کی گئی ہے۔اس میں تیز رفتار کار الریاض کے ایک رہائشی علاقے میں ٹریفک کے بالمخالف سمت سے آرہی ہے۔اس دوران میں ایک منی اسکول بس سے دو بچے نیچے اتر کر جونہی قدم آگے بڑھاتے ہیں تو وہ کار تیزی سے ان اسکول بس سے دروازے کی طرف آ کر ٹکراتی ہے۔

ان بچوں کے بس سے اترنے اور اس ایس یو وی کے وہاں پہنچنے اور ٹکرانے میں چند ہی سیکنڈز کا وقفہ تھا۔اس کے بعد یہ تیز رفتار گاڑی ایک بس اور دوسری متعدد کھڑی گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی اسی طرح آگے گزر جاتی ہے اور کیمرے کی آنکھ سے اوجھل ہوجاتی ہے۔ دوسرے ڈرائیور حضرات اس گاڑی کی زد میں آنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس گاڑی کا ڈرائیور شاید بہت عجلت میں تھا یا کوئی جرم کرکے بھاگا تھا اور وہ دوسری گاڑیوں کو ٹکریں مارتے اور ان سے اپنی گاڑی رگڑتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور کسی نے اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں