دنیا کے 10 امیر ترین شہر کون سے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مارکیٹ اور دولت میں کمی بیشی پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ ’New World Wealth‘ نے دنیا کے 10 امیر ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں شامل شہروں میں مجموعی طور پر دولت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین شہروں کی دولت کھربوں ڈالرز میں ہے۔ سینگاپور ایک کھرب کے ساتھ 10 ویں جب کہ نیوکارک تین کھرب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امیر ترین شہروں کی کل دولت کا اندازہ وہاں کی آبادی کی بہتر معاشی اور مالی حالت کو مد رکھ کر لگایا گیا ہے۔ اس میں اس ملک کی کل قومی پیداوار کا بھی حساب شامل ہے۔

اس فہرست میں شامل شہروں میں مقامی سطح پر بڑی تعداد میں شہریوں کی صافی آمدن کا حساب لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں میں دولت کی مساوی تقسیم اور ان کے معیار زندگی کو مد نظررکھا گیا۔

نیویارک تین کھرب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر

لندن۔ دو کھرب 70 ارب ڈالر

ٹوکیو دو کھرب 50 ارب ڈالر

امریکا کی وادی سیلیکون دو کھرب30 ارب ڈالر

چینی شہر بیجنگ 2 کھرب 20 ارب ڈالر

شنگھائی 2 کھرب 10 ارب ڈالر

لاس انجلس ایک کھرب 40 ارب

ہانگ کانگ ایک کھرب 30 ارب ڈالر

سڈنی آسٹریلیا ایک کھرب ڈالر

سنگاپور ایک کھرب ڈالر

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں