’العربیہ‘ کے پیشہ وارانہ صحافتی سفر کے 15 سال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب دنیا کے مقبول ترین ٹی وی چینل ’العربیہ‘ اپنے پیشہ وارانہ سفر اور نشریات کی 15 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس بار اپنے ناظرین کی یاد دہانی کے لیے چینل نے ’ان تعرف اکثر‘ یعنی 'زیادہ سے زیادہ جان کاری حاصل کیجیے' کا لوگو منتخب کیا گیا ہے۔

آج العربیہ نہ صرف ہر عرب ملک بلکہ ہر عرب گھرانے میں دیکھا جا رہا ہے۔ مذکورہ سلوگن کے اختیار کرنے کا مقصد محض معلومات کے نعرے کو بلند کرنا اور ناظرین کے حق معلومات کو زیادہ سے زیادہ عام کرتے ہوئے قربانیو کے اظہار اور رہ جانے والی کمی کو پورا کرنا ہے۔

العربیہ نے تمام تر مشکلات اور چیلنجز کو پیشہ وارانہ انداز کو نمٹایا۔ العربیہ نے اپنے ناظرین کی یاد دہانی کے لیے گذرے عرصے میں بعض اہم واقعات کی چند جھلکیاں بھی دکھائی ہیں۔ ان میں عراق میں امریکی یلغار، صدام حسین کے اقتدار کا خاتمہ، صدام کی ایک کنویں سے گرفتاری، پھانسی، عرب ممالک میں اٹھنے والی بہاریہ، مصر، شام، تیونس اور یمن میں پھوٹنے والی بغاوت اور اس کے تمام پہلوؤں کی پیشہ وارنہ کوریج، داعش کا عروج وزوال، مصر میں اخوان حکومت کا خاتمہ اور صدر السیسی کے دور کا آغاز، یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی اقتدار سے سبکدوشی، حوثیوں کے ساتھ اتحاد اور بالآخر اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں موت اور فلسطین کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال العربیہ کی اسکرین پر چھائے رہنے والے واقعات میں شامل رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں