.

آسکر ایوارڈز کے شرکاء نے اس طرح "سونا" تناول فرمایا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کیا آپ یہ تصوّر کرنا پسند کریں گے کہ آپ ایک پُر تعیّش تقریب میں ہیں، لذیذ ترین پکوانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور سونا تناول فرما رہے ہیں !

شاید اس بات کو ہضم کرنا آسانی سے ممکن نہ ہو تاہم ایسا ہو چکا ہے۔ اتوار کو امریکا کے شہر لوس اینجلس میں 90 ویں آسکر ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کے فوری بعد سرخ قالین پر موجود موجود ستاروں نے عشائیے کی میزوں کا رخ کیا۔

اس موقع پر آسٹریا کے مشہور شیف Wolfgang Puck نے اپنی "سونے سے مزیّن" ڈِشوں کی تیاری میں بٹیر کے 1500 انڈوں اور 136 کلو گرام Miyazaki Wagyu beef سلائس کے علاوہ شیمپین کی 1400 بوتلوں کا استعمال کیا !

مشہور آسٹریئن شیف Wolfgang Puck گزشتہ 24 برسوں سے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے شرکاء کے لیے کھانا تیار کر رہے ہیں۔ وولف گینگ نے نے جمعرات کے روز انکشاف کیا تھا کہ ڈیڑھ ہزار کے قریب مہمانوں کے لیے تیار کردہ پکوانوں میں وہ 13.6 کلو گرام کے قریب (کھانے کے قابل) سونے کا پاؤڈر استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ عشائیے میں شرکاء کے سامنے 50 سے زیادہ پکوان پیش کیے گئے۔ ان میں چھوٹے مٹر ، پنیر اور گاجر سے بنی کچوری ، 24 قیراط سونے سے مزّین مچھلی کے انڈے اور کاک ٹیل شامل ہے۔