.

حزام کا تیل: اعصابی تناؤ کے خاتمے کے لیے بہترین!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حزام [lavender] کا تیل قدرت کا ایک ایسا قیمتی تحفہ ہے جو اپنے اندر بہت سے طبّی فوائد رکھتا ہے۔ اس کے اہم ترین فوائد میں اعصابی تناؤ کے خاتمے کے علاوہ درد میں کمی لانا، کھوپڑی کی جلد کی صفائی، دورانِ خود کے عمل کو بہتر بنانا اور نظام تنفّس کے مسائل کا علاج شامل ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "ڈیلی ہیلتھ" کے مطابق محققین نے باور کرایا ہے کہ تاثیر کے لحاظ سے اس پودے کا موازنہ Lorazepam نامی دوا سے کیا جاتا ہے۔ یہ دوا گھبراہٹ اور اعصابی تناؤ کے علاج کے واسطے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے دیگر فوائد میں چہرے پر کے دانوں کا خاتمہ ، اُپھار سے نجات اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانا شامل ہے۔

حزام آئل کو کیپسول کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس تیل کو سُونگھنے کے ذریعے ٹھنڈ ، نزلہ اور کھانسی کا علاج اور تناؤ میں کمی لانا ممکن ہوتا ہے۔

حزام آئل کا بیرونی استعمال درجِ ذِل طیرقے سے کیا جا سکتا ہے :

- حزام آئل کے 4 سے 6 قطرے ابلے ہوئے پانی میں ملائیے۔ اس کے بعد ایک چھوٹا تولیہ اس پانی میں بھگوئیے اور پھر اسے درد کی جگہ پر رکھیے۔ نزلے اور ٹھنڈ کے لیے کپڑے کو سینے پر جب کہ آدھے سر کے درد کے لیے اسے پیشانی پر رکھیے۔

- اسی طرح چوتھائی سے آدھا کپ حزام کے تازہ یا خشک پھولوں کو گرم حمام لینے کے لیے استعمال کیجیے تا کہ مکمل سکون کی حالت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

آج ہم ٹیکنالوجی کی حیران کن پیش رفت کے دور میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں زندگی کافی آسان ہو جانا چاہیے تھی تاہم دنیا بھر میں کروڑوں لوگ تشویش اور اعصابی تناؤ کے مسئلے سے دوچار ہیں۔