دبئی اور شارجہ کے بیچ ٹریفک جام کا مسئلہ 2018ء میں ختم!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے انفرا اسٹرکچر کے وزیر عبداللہ بلحیف النعیمی نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ اور دبئی کے درمیان شدید ٹریفک کا مسئلہ رواں سال اگست میں ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کئی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں جن کا مقصد ٹریفک جام کی موجودہ صورت حال سے نجات حاصل کرنا ہے۔

اماراتی اخبار "البیان" نے النعیمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ منصوبوں میں اہم ترین البدیع پُل کا منصوبہ ہے جس کا 70% کام مکمل ہو گیا ہے۔ تقریبا 4 کلومیٹر طویل اس پُل پر 5.5 کروڑ ڈالر کے قریب لاگت آئی ہے۔

اماراتی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ یہ پُل عام گاڑیوں کو بڑے ٹرکوں اور ٹرالروں سے علاحدہ کر دے گا جو اپنے مقررہ اوقات میں ہی سڑکوں پر آئیں گے۔ اماراتی حکومت 2021ء تک الاتحاد روڈ، محمد بن زاید روڈ اور امارات روڈ کے علاوہ چوتھے ہائی وے کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں