دیکھیے.. مسجد نبوی سے براہ راست نشر ہونے والی پہلی اذان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں 66 برس قبل مسجد نبوی کے مؤذن شیخ عبدالعزیز بخاری نے اذان دی تو یہ پہلا موقع تھا کہ حرم نبوی کی اذان کو براہ راست نشر کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والا آڈیو کلپ 1373 ہجری میں دی گئی اس اذان کا ہے۔ اس تاریخی موقع پر کئی ریڈیو چینلوں نے اس اذان کو براہ راست نشر کیا تھا۔

اس اذان کے مؤذن شیخ عبدالعزیز حسین عبدالغنی بخاری 1352 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1370 ہجری میں 18 برس کی عمر میں مسجد نبوی میں بطور مؤذن مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 60 برس کے قریب حرم مدنی میں اذان دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ شیخ کا انتقال 1428 ہجری میں 76 برس کی عمر میں ہوا اور وہ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔

شیخ عبدالعزیز کا تعلق مدینہ منورہ کے ایک ایسے گھرانے سے تھا جس نے دلوں کو موہ لینے والی اور منفرد آوازوں کے حامل مؤذنوں کو جنم دیا۔ شیخ عبدالعزیز کے والد شیخ حسین بخاری اور ان کے بھائی شیخ عصام بخاری نے بھی حرم نبوی کے میناروں سے اذان کے ذریعے نماز کی پکار کی سعادت حاصل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں